لاہورہائیکورٹ کا مال روڈ کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے 250 دکانوں کے سائن بورڈز اتار کر مقررہ سائز کے سائن بورڈز لگانے کا حکم

جمعہ 20 جولائی 2018 21:00

لاہورہائیکورٹ کا مال روڈ کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے 250 دکانوں کے سائن بورڈز اتار کر مقررہ سائز کے سائن بورڈز لگانے کا حکم
لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) لاہورہائیکورٹ نے مال روڈ کی تاریخی حیثیت اور خوبصورتی بحال کرنے کیلئے 250 دکانوں کے سائن بورڈز اتار کر مقررہ سائز کے سائن بورڈز لگانے کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر سماعت کی،عدالتی معاون نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مال روڈ پر بڑے سائن بورڈز کی وجہ سے تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے، عدالت نے کہا کہ مال روڈ کی عمارتوں پر لگے بڑے سائز کے سائن بورڈزسے تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کو متاثر نہیں ہونے دیں گے،عدالت نے مال روڈ کی تاریخی حیثیت اور خوبصورتی بحال کرنے کیلئے 250 دکانوں کے سائن بورڈز اتار کر مقررہ سائز کے سائن بورڈز لگانے کا حکم دے دیا،عدالت نے مال روڈ کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے مزید تجاویز بھی طلب کرلیں،عدالت نے نئے سائن بورڈز لگانے کے حوالے سے عمل در آمد رپورٹ 24 جولائی تک طلب کرلی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں