پاکستان سیونز رگبی ٹیم ایشین رگبی سیونز ٹرافی میں شرکت کیلئے (آج) سنگا پور روانہ ہوگی

جمعرات 2 اگست 2018 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان سیونز رگبی ٹیم ایشین رگبی سیونز ٹرافی میں شرکت کیلئے (آج) جمعہ کو سنگا پور روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم احمد وسیم اکرم، محمد شعیب اکبر، کپتان کاشف خواجہ، میاں حمزہ ہمایوں الدین، خالد حسین بھٹی، محمد افضل، دائود گل، محمد ناصر، محمد وقاص، الطاف مصدق، محمد ہارون اور فیصل اسلم پر مشتمل ہے جبکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک، مینجر سید معظم علی شاہ اور فزیو ڈاکٹر محسن ہیں۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ایران ، اردن، بنگلہ دیش، نیپال، قازقستان، برونائی، انڈونیشیا، لائوس اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں جنہیں تین پولز میں تقسیم کیا گیا ،ْ پاکستانی ٹیم کو پول سی میں سنگاپور، بنگلہ دیش، برونائی اور لائوس کے ساتھ رکھا گیا ہے، چار اگست کو سنگاپور میں پاکستانی ٹیم اپنے پول میچز کھیلے گی جبکہ پانچ اگست کو پوزیشن کے میچز کھیلے جائینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں