پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی نے حلف سے وفاداری کی اعلی مثال قائم کر دی

رکن پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان نے دو بار حلف اٹھایا، پہلے روزابتدائی لائنوں کا حلف نہیں اٹھاسکا تھا اس لیے دوبارہ حلف لیا، پی ٹی آئی رہنما کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 15:03

پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی نے حلف سے وفاداری کی اعلی مثال قائم کر دی
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2018ء) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن عمار صدیق خان نے حلف سے وفاداری کی ایک اعلی مثال قائم کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمار صدیق خان نے دو بار بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھایا ہے۔عمار صدیق خان نے خود اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پہلے روز وہ ابتدائی لائنوں کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔

عمار صدیق خان راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔عمار صدیق نے اراکین اسمبلی کے حلف کے پہلے روز حلف اٹھایا اور رول آف ممبرز پر دستخط کیے تھے۔اسپیکر کے انتخاب کے دوران عمار صدیق خان کے دوبارہ حلف اٹھانے کا انکشاف ہوا تھا۔اس بارے میں جب عمار صدیق سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے روز تاخیر سے آئے تھے اور ابتدائی چند لائنوں کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔

(جاری ہے)

عمار صدیق خان نے بتایا کہ میں نے حلف کی پوری عبارت کا عہد کرنے کے لئے دوسری بار حلف اٹھایا ہے۔یاد رہے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 19 راولپنڈی XIVسے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمار صدیق خان 59490ووٹ لے کامیاب قرار پائے تھے۔نتائج کے مطابق آزاد امیدوارملک عمر فاروق30408ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ذیشان صدیق بٹ 17932ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

ڈالے گئے ووٹوں کی شرح6339 فیصد رہی۔عمار صدیق خان نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھا لیا ہے۔واضح رہے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔جنھوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا اور اپنی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی تھیں۔چوہدری پرویز الہی کے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر ان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں