چیف جسٹس نے پابندی کے باوجود نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کانوٹس لے لیا

نئے داخلے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہیں،داخلوں کیلئے چلنے والے اشتہارات روک دئیے جائیں‘ جسٹس ثاقب نثار

جمعہ 17 اگست 2018 18:43

چیف جسٹس نے پابندی کے باوجود نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کانوٹس لے لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پابندی کے باوجود نجی میڈیکل کالجز میںداخلوں کانوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نے گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں نئے داخلے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہیں۔نجی میڈیکل کالجز کو داخلوں سے روک رکھا ہے پھر کیوں اشتہارات چل رہے ہیں۔نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے چلنے والے اشتہارات روک دئیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں