اداکارہ بابرہ شریف کا ڈیم فنڈ کیلئے دس لاکھ روپے کا عطیہ

اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ، ہر شخص کو ملک کیلئے اپنا کرداراداکرنا چاہیے ‘میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 اگست 2018 17:06

اداکارہ بابرہ شریف کا ڈیم فنڈ کیلئے دس لاکھ روپے کا عطیہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) ماضی کی مقبول ترین اداکارہ بابرہ شریف نے ڈیم فنڈ کے لیے دس لاکھ روپے عطیہ کر دیئے۔

(جاری ہے)

اداکارہ بابرہ شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈیم فنڈ کے لیے دس لاکھ روپے کا چیک دیا ہے، سب فنکاروں کو اس نیک کام میں آگے بڑھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، ہر شخص کو اس ملک کے لیے اپنا کرداراداکرنا چاہیے ،ڈیم فنڈ ملک کے لیے ضروری ہے، زیادہ نہیں تو ہر شخص دس روپے تو ڈیم فنڈ کے لیے عطیہ کرسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں