محمدعباس وائس چیئرمین لاہورٹریڈرز رائٹس فورم نامزد

اتوار 19 اگست 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے محمد عباس کو وائس چیئرمین نامزد کردیاہے محمد عباس معروف بزنس مین اور بغداری ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو ہیں ان کا انتخاب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیاگیا تقریب میں تاجر وں کی کثیر تعداد نے شرکت کی محمد عباس کے منتخب ہونے پر تاجر برداری نے ا مید ظاہر کی ہے کہ محمد عباس لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین کے عہدے پر رہتے ہوئے تاجر برادری کی بھرپور نمائیندگی کریں گے اور تاجروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں حل کروانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے تقریب کے شرکاء نے محمد عباس کو لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کی ٹیم میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں