وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گورنر ہائوس لاہور کی عمارت کو میوزیم اورآرٹ گیلری میں تبدیل کر نے کا اعلان کر دیا

جمعرات 13 ستمبر 2018 22:31

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گورنر ہائوس لاہور کی عمارت کو میوزیم اورآرٹ گیلری میں تبدیل کر نے کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گورنر ہائوس لاہور کی عمارت کو میوزیم اورآرٹ گیلری میں تبدیل کر نے کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے گورنر ہائوس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کی صورت میں گورنر ہائوس کے تمام دفاتر صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع چمبہ ہائوس میں منتقل کر دئیے جائیں گے جبکہ گورنر ہائوس کی عمارت بطور میوزیم اور آرٹ گیلری استعمال کرنے کے سلسلے میں عمارت کی خوبصورتی کیلئے مال روڈ کے اطراف پر واقع گورنر ہائوس کی بیرونی دیوار مسمار کر کے وہاں آہنی جنگلے لگائے جائیں گے واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہائوس میں واقع لان کو پہلے ہی عوام کیلئے کھول رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں