نواز شریف سے مختلف شخصیات کی ملاقات ،کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

بدھ 26 ستمبر 2018 19:02

نواز شریف سے مختلف شخصیات کی ملاقات ،کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جاتی امراء میں مختلف شخصیات نے ملاقات کر کے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، زاہد حامد اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے نواز شریف سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں