وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس پنجاب محمد طاہر کو تبدیل کر دیا

گریڈ 22 کے پولیس افسر امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

منگل 9 اکتوبر 2018 19:03

وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس پنجاب محمد طاہر کو تبدیل کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس پنجاب محمد طاہر کو تبدیل کر دیا ہے جبکہ ان کی جگہ گریڈ 22 کے پولیس افسر امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ جن کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جو آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق آئی جی پولیس پنجاب محمد طاہر کو تبدیلی ان کی تعیناتی کے ایک ماہ دو دن بعد عمل میں آئی ہے۔

جس کی وجہ محکمہ پولیس میں گریڈ 22 کے افسران کا احتجاج بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جن کو موجودگی کے باوجود وفاقی حکومت نے محمد طاہر کو آئی جی پولیس پنجاب تعینات کر دیا تھا۔ تعیناتی سے قبل نئے آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نیشنل پولیس اکیڈمی میں بطور ڈائریکٹر جنرل تعینات تھے جبکہ وفاقی حکوتم اس سے قبل بھی چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیک کر چکی ہے۔ آئی جی پولیس پنجاب کے تبادلے کے حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد طاہر کا تبادلہ پولیس کو غیر سیاسی کرنے کے سلسلے میں ان کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات پر مبنی سمری کو مسترد کیا جانا بتائی گئی ہے۔ سابق آئی جی پولیس اہلکاروں اور افسران کو تقرر اور تبادلوں کے اختیارات اپنے پاس رکھنے کی سفارش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں