(ن) لیگ شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف (کل)پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر بطور احتجاج اسمبلی اجلاس منعقد کریگ

منگل 9 اکتوبر 2018 20:34

(ن) لیگ شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف (کل)پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر بطور احتجاج اسمبلی اجلاس منعقد کریگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف محمد شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف کل (بدھ) کے روز پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر بطور احتجاج اسمبلی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کا اجلاس کل( جمعرات) کو طلب کر لیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی میںاپوزیشن اراکین کا اجلاس سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت رانا محمد اقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) نے پارٹی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کا احتجاجی اجلاس کل ( جمعرات) کو سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ نمبر ایک پر طلب کرلیا ہے جس کی صدارت سابق سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔ (ن) لیگ کی جانب سے پارٹی اراکین کے علاوہ اتحادی اراکین کو بھی اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا فوری اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں