نرسنگ ،پیرا میڈکس سٹاف کیلئے انٹری ٹیسٹ کے جواز کیخلاف درخواست پر شیخ زید ہسپتال کا ذمہ دار افسر 15اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:56

نرسنگ ،پیرا میڈکس سٹاف کیلئے انٹری ٹیسٹ کے جواز کیخلاف درخواست پر شیخ زید ہسپتال کا ذمہ دار افسر 15اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نرسنگ اور پیرا میڈکس سٹاف کیلئے انٹری ٹیسٹ کے جواز کے خلاف درخواست پر شیخ زید ہسپتال کے ذمہ دار افسر کو 15اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے شیخ زید ہسپتال کے ملازم محمد ریحان کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ فاطمہ انسٹی ٹیوٹ اف نرسنگ شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر نے نرسنگ میں داخلوں سے قبل انٹری ٹیسٹ لینا لازمی قرار دے دیا ہے ۔

اس طرع پیرا میڈکس سٹاف کی بھرتیوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں نوٹیفیکیشن آئین پاکستان کے آرٹیکل 4اور25سے متصادم قرار دیئے جائیں ۔ڈاکٹر سہیل کے اس غیرقانونی اقدام پر انکے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد شیخ زید ہسپتال کے ذمہ دار افسر کو 15اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں