کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی اِس وقت تک ممکن نہیں جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہ کریں،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:49

کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی اِس وقت تک ممکن نہیں جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہ کریں،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی اِس وقت تک ممکن نہیں جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہ کریں، طالبات کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم چائلڈ کلب آف چائلڈ رائٹس موومنٹ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ہی صحتمند اور مہذب معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ کی تنظیم نوبل کاز کیلئے کام کر رہی ہے جو کسی عبادت سے کم نہیں،گورنر نے کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیگی، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے بجٹ میں زائد رقم مختص کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں