پانی کے بحران کے بعد خوراک کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

پاکستان میں پانی کی قلت خطرناک حدتک چلی گئی ہے۔اس سال فصلیں ٪45 کم ہونےکی پیشین گوئی کی گئی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:43

پانی کے بحران کے بعد خوراک کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 اکتوبر 2018ء) : پاکستان میں پانی کے بحران کے بعد خوراک کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ملک بھر میں زرعی پیداوار میں 45 فیصد کمی کی پیشگوئی کردی گئی۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہیں سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دنیا میں بڑھتے ہوئے موسمی خدشات نے ہمارے ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موسم میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔موسم گرما کا دورانیہ بڑھ چکا ہے جبکہ سردی کا دورانیہ کم مگر شدت زیادہ ہوچکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے پانی کا بنیادی ذریعہ سمجھے جانے والے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گزشتہ حکومتوں نے اس ماحولیاتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے تاہم اب موجودہ حکومت نے ماحولیاتی اثرات سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بارشوں کی شدید کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث دن بدن پانی کی کمی بڑھتی جارہی ہے۔پاکستان اس وقت خشک سالی کے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور اس مسئلے کے باعث اب پاکستان میں خوراک کا بحران بھی سر اٹھا سکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی نے اس حوالے سے انتہائی فکر انگیز ٹوئیٹ کی۔
ملک بھر میں زرعی پیداوار میں 45 فیصد کمی کی پیشگوئی کردی گئی۔یاد رہے کہ اگر زرعی پیداوار 45 فیصد کم ہوئی تو پاکستان میں شدید بحران پیداہوسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں