چیف جسٹس نے لاہور کے پٹوار خانوں اور پٹواریوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:10

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور کے پٹوار خانوں اور پٹواریوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ اور پنجاب حکومت اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قبرستانوں کی اراضی کے انتقال کے معاملے پر سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت حیرت کا اظہار کیا کہ اب پٹواری کس طرح زمین کی منتقلی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے استفسار کیا یہ بتایا جائے کہ پٹواری اب کس قانون کے تحت کام کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کیا کہ معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ لینڈ ریونیو اتھارٹی کی بجائے پٹواری کس حیثیت میں اراضی کا انتقال کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر قانونی جواز پیش نہ کر سکے تو پٹواریوں کو نکال دیا جائے۔ بعد ازاں کیس کی مزید کارروائی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں