اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں او پی سی کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے‘وسیم اختر

وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ادارے کی تشکیل نو کی جا رہی ہے‘محکمانہ اجلاس سے خطاب

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:32

اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں او پی سی کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے‘وسیم اختر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب وسیم اختر نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم ہم وطنوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے او پی سی کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور وہ اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے قابل قدر خدمات اور سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ادارے کی تشکیل نو کی جا رہی ہے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کا کم از کم وقت میں ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

اوور سیز پاکستانی ملک کے وہ عظیم سفیر ہیں جن کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ او پی سی ابتک ہزاروں اوور سیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کر چکا ہے۔ سمندر پار پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔اجلاس کے دوران اوور سیز پاکستانیوں کی متعدد شکایات پر تفصیلی غور کیا گیا اور وائس چیئرپرسن او پی سی نے ان کے حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں