پاکستان کی نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر لائن کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا

نئی انتظامیہ نے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مذاکرات شروع کر دئیے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:48

پاکستان کی نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر لائن کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان کی نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر لائن کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا ہے جبکہ نئی انتظامیہ نے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کی نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر لائن کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ایئروائس مارشل (ر)نجم الاثر کو شاہین ایئر کا چیف آپریٹنگ آفیسر جبکہ ایئر کموڈور (ر)طاہر محمود کو شاہین ائیر کا ڈائریکٹر انجینئرنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے نیا عملہ بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شاہین ائیر لائن کے ہیڈ کوارٹر میں عملے کی بھرتی سمیت دیگر اہم امور کے لیے اجلاس بھی شروع ہو گئے ہیں جس میںجہازوں سے لیکر مسافروں میں شاہین ایئر لائن کا تاثر بہتر بنانے سے لے کر اچھی سروس اور وقت پر پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے جارہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں