پاکستان نےیوٹیوب کی بندش کےمعاملے پریوٹیوب کو وضاحت دینےکاخط لکھ دیا

یوٹیوب کی بندش یوٹیوب کےڈیٹابینک کی پاور لائن میں خرابی کےباعث ہوئی،وٹیوب کو پاورنظام میں خرابی پرخودیو ٹیوب کو وضاحت کرناہوگی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:02

پاکستان نےیوٹیوب کی بندش کےمعاملے پریوٹیوب کو وضاحت دینےکاخط لکھ دیا
یوٹیوب کی بندش پر پاکستانی موقف  سامنے آگیا۔پاکستان نےنیٹ ورک کی بندش کےمعاملے پریوٹیوب کو وضاحت دینےکاخط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن یوٹیوب کی سروس چند گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں بحال ہوگئی تھی۔صارفین کو رات سے یوٹیوب استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا تھا اور یوٹیوب ایپ کھولنے پر500 internal server error کا پیغام موصول ہو رہا تھا۔

سروس کی معطلی پر متعدد صارفین نے ٹوئٹر پر اپنی شکایات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب صارفین نے مزاحیہ میمز بھی شیئر کیں اور ساتھ ہی کمپنی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یوٹیوب، یوٹیوب ٹی وی اور یوٹیوب میوزک سروس معطل ہونے کی شکایت سے آگاہ کرنے پر صارفین کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

یوٹیوب نے سروس معطلی سے صارفین کو ہونے والی دشواری پر معذرت کی۔

تاہم اگلے ہی دن بھارت نے یوٹیوب کی بندش کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔بھارت سمیت متعدد ذرائع ابلاغ نے پاکستان کو اس بندش کا ذمہ دار قرار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو یو ٹیوب کو ایک طویل بندش کا سامنا کرنا پڑا اس سے قبل یوٹیوب اتنے زیادہ وقت کے لیے کبھی بند نہیں رہی۔. دنیا کا سب سے بڑا ویڈیو شیئرنگ نیٹ ورک دنیا بھر میں 30 منٹ کے لئے معطل رہا۔

جس سے YouTube کے دیگر پراڈکٹس جیسا کہ یوٹیوب ٹی وی اور یوٹیوب موسیقی بھی متاثر ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ 13 سالہ یوٹیوب کو بندش کو سامنا کرنا پڑا ہو۔اس سے قبل 2008ء میں پاکستانی حکومت کی جانب سے یوٹیوب کے کریکٹ ڈاؤن کے بعد د دنیا کا تقریبا دو تہائی حصہ یوٹیوب استعمال نہ کر سکا۔کیونکہ پاکستان نے فروری 2008ء میں "جارحانہ مواد" کی وجہ سے یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اور پھر یہ سلسہ کئی ممالک تک پھیل گیا اور ترکی، تھائی لینڈ اور مشرق وسطی کے مختلف حصوں سمیت کئی مارکیٹوں میں بھی یوٹیوب بند ہو گئی۔تاہم اس حوالے سے پاکستان نے یوٹیوب کی بندش پر وضاحت پیش کردی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب کی بندش یوٹیوب کےڈیٹابینک کی پاور لائن میں خرابی کےباعث ہوئی۔پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کا سرکردہ رکن ہے۔غیرملکی میڈیا خبردینے سےپہلےتصدیق کرلیاکرے۔پاکستان نےنیٹ ورک کی بندش کےمعاملے پریوٹیوب کو وضاحت دینےکاخط لکھ دیا ہے۔ یوٹیوب کو پاورنظام میں خرابی پرخودیو ٹیوب کو وضاحت کرناہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں