ہائیکورٹ نے ٹھیکہ دینے کے باوجود کنٹریکٹر کے کام پرپابندی کیخلاف درخواست پر ڈی جی مائنز کو طلب کر لیا

پیر 12 نومبر 2018 17:01

ہائیکورٹ نے ٹھیکہ دینے کے باوجود کنٹریکٹر کے کام پرپابندی کیخلاف درخواست پر ڈی جی مائنز کو طلب کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیالکوٹ سے کوئلہ نکالنے کا ٹھیکہ دینے کے باوجود کنٹریکٹر کے کام پرپابندی لگانے کے خلاف کیس کی سماعت14نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل مائنز کو طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 8کروڑ روپے کا ٹھیکہ لیا اب ضلعی انتظامیہ کوئلہ نہیں نکالنے دے رہی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے طلب کرنے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس امیر بھٹی نے ڈی سی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے شہریوں کو پھنسا کر رکھ دیا ہے۔قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ۔فاضل عدالت نے استفسار کیاکہ کس قانون کے تحت آپ نے کنٹریکٹر کے کام میں رکاوٹ ڈالی ۔آپ نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے آ پ کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔پہلے ٹھیکہ دیتے ہیں پھر رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔ مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے سماعت 14نومبر تک ملتوی کر کے ڈائریکٹر جنرل مائنز کو طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں