محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت19 نومبر تک ملتوی

پیر 12 نومبر 2018 23:17

محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت19 نومبر تک ملتوی
لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے سابق وزرائے اعظم محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت19 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور صحافی سرل المیڈا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نواز سریف کے وکیل نے محمد نواز شریف کی اسلام آباد میں مصروفیت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرائی جس پر بنچ کے سربراہ نے باور کرایا کہ درخواست کے ساتھ بیان حلفی نہیں دیا گیا۔

نواز شریف کے وکیل نے درخواست کیساتھ بیان حلفی دینے کی یقین دہانی کرائی۔ نواز شریف،شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کے جوابات پر درخواست گزار جواب الجواب داخل نہ کروا سکے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ پیشی پر نواز شریف کی حاضری کویقینی بنایا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں