پنجاب حکومت، بیگمات بھی میدان میں آ گئیں

گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کی بیگمات کے مابین گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 نومبر 2018 17:16

پنجاب حکومت، بیگمات بھی میدان میں آ گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 نومبر۔2018ء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین کے مابین ایک ملاقات ہوئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اس ملاقات میں طارق بشیرچیمہ بھی موجود تھے۔چوہدری پرویز الہٰی اور طارق بشیرچیمہ کی طرف سے جہانگیر ترین کو کہا جاتا ہے کہ آپ چوہدری سرور کو کنٹرول کریں وہ آپ کے وزیر اعلی پنجاب کو چلنے نہیں دیں گے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی کہ شاید گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان کوئی اختلافات ہیں۔تاہم دونوں رہنماؤں نے کسی بھی قسم کی اختلافات کی تردید کی ہے اور چوہدری سرور نے بھی تمام طاقت کا محور عثمان بزدار کو قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے تازہ ترین خبر سامنے آئی ہے کہ گورنر سندھ کی اہلیہ پروین سرور اور وزیر اعلی پنجاب کی اہلیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں کے درمیان ملاقات گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی ہے۔ملاقات میں عثمان بزدار کی والدہ بھی موجود تھیں۔تماہم  حالیہ دنوں میں چلنے والے تنازعات میں یہ ملاقات اہم ثابت ہو رہی ہے اور پنجاب حکومت میں بھی اب بیگم ڈپلومیسی بھی شروع ہو گئی ہے۔کہا جارہا ہے کہ اس ملاقات میں گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کے اختیارات کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

اس ملاقات سے یہ بھی تاثر جارہا ہے کہ تمام معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔خیال رہے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماجہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی تھی جس میں کچھ ایسی باتیں کی گئی کہ اس سے یہ تاثر پیدا ہونے لگ گیا کہ تحریک انصاف تقسیم ہو رہی ہے یا وزیر اعلیٰ کے پاس تمام اختیارات نہیں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں