عدالت نے سکینڈل کوئین میرا کیخلاف نکاح پہ نکاح کیس میں اداکارہ میرا سے 19نومبر کو جواب طلب کرلیا

بدھ 14 نومبر 2018 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) عدالت نے سکینڈل کوئین میرا کیخلاف نکاح پہ نکاح کیس میں اداکارہ میرا سے 19نومبر کو جواب طلب کر لیا۔ کینٹ کچہری کے مجسٹریٹ ہدایت اللہ نے اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں ادکارہ میرا کے نکاح کیس کا سارا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دوبارہ جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ فیملی عدالت ادکارہ میرا کو پہلے ہی عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔ درخواست گزار عتیق الرحمان نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ ادکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا اس لئے عدالت اداکارہ میرا کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں