دوستانہ میچوں میں آواری ہوٹل نے سٹیورٹ الیون اور ایگزونوبل نے ہنڈا کو شکست دیدی

اتوار نومبر 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2018ء) ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوستانہ میچوں میں آواری ہوٹل نے سٹیورٹ الیون کو 8 وکٹوں اور ایگزونوبل نے ہنڈا کو 13 رنز سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں پہلا میچ آواری ہوٹل اور سٹیورٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔سٹیورٹ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے ۔

اواری ہوٹل نے مطلوبہ ہدف 12 اوور زمیں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔۔اواری کے وسیم ابراہیم نے 62 رنز بنائے اور ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔دوسرا میچ ہنڈا اور ایگزونوبل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایگزونوبل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

فیصل سعید نے 53 جبکہ عمران بخاری نے 33 رنز بنائے ۔ ہنڈا کی جانب سے آفتاب نے 3 اور محمد عاطف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہنڈا کی ٹیم مقررہ اورز میں 140 رنز بناسکی۔ہنڈا کی جانب سے محمد محفوظ نے 44 رنز بنائے ۔ایگزونوبل کے احمر بلال اور زرغام نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔بہترین بلے بازی کرنے پر ایگزونوبل کے فیصل سعید کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments