کراچی سمیت 15 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش

مخصوص علاقوں میں صبح 6 سے رات 11 تک موبائل فون سروس معطل رہے گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 نومبر 2018 20:06

کراچی سمیت 15 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 نومبر 2018ء ) :عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی سمیت 15 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کر دی۔ مخصوص علاقوں میں صبح 6 سے رات 11 تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔تفصیلات کے مطابق کل پورے ملک میں عید میلاد النبیﷺ پورے جوش و خروش سے منائی جائے گی۔اس موقع پر عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے عمارات پر چراغاں کیا جائے گا اور رات بھر محافل برپا ہوں گی جبکہ کل صبح ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو اس موقع پر اپنے مقررہ روٹس سے گزرتے ہوئے اپنی منزل پر جاکر اختتام پذیر ہوں گے۔

اس موقع پر عاشقان رسالت کی جانب سے نذر و نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ حکومت کی جانب سے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے زبردست انتظامات کئیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے وفاق سے کراچی سمیت 15 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کر دی۔محمکہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ موبائل سروس مخصوص علاقوں میں بند کی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کل صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں