پنجاب حکومت کی سوروزہ کارکردگی صرف کاغذوں تک محدودرہی،قرار داد اسمبلی میں جمع

منگل 27 نومبر 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب حکومت کی سو روزہ کارکردگی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی سوروزہ کارکردگی صرف کاغذوں تک محدودرہی۔حکومت نے عوام وک بڑے بڑے خواب دیکھائے لیکن عملی طور پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس بھی چائے کی پیالی میں طوفان لانے کے مترادف تھے۔حکومت نہ پولیس اصلاحات کر سکی نہ ماڈل ہسپتال کا منصوبہ شروع کر سکی۔جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے بھی سب سیکرٹریٹ کا قیام موخر کردیا ۔تعلیم اینڈ گرین پنجاب ،کھیلوں کے حوالے سے بھی کئی پیش رفت نہ وہ سکی۔حکومت عوام کو سہولیات دینے کی بجائے مزید مہنگائی کر دی۔

(جاری ہے)

انقلابی تبدیلی کے وعدے صرف فائلوں تک ہی محدود رہے۔نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی بجائے حکومت بے روزگار کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔حکومتی دعوں کے برعکس عملی کارکردگی صفر ہے۔حکومت کا سوروزہ پالن مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ناکامی کو چھپانے کیلئے ن لیگ کے ہی منصوبوں پر عمل پیراء ہے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت نے اقتدار سے قبل عوام سے جو وعدے کیے ان کو پورا کرے۔اپوزیشن پر تنقید کرکے راہ فرار تلاش نہ کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں