ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان ویٹرنز نے سری لنکا ویٹرنز کو 32 رنز سے ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی

منگل 27 نومبر 2018 16:10

لاہور۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2018ء) ویٹرنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویٹرنز نے سری لنکا ویٹرنز کو 32 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں جوائے میکلر گرائونڈ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویٹرنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 45 اوورز میں 178 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عامر توصیف نی34، ساجد علی 29 اور دستگیر بٹ نے 23 رنز بنائے، سری لنکا ویٹرنز کی طرف سے میکسول لیبرائے نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکا ویٹرنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 42.2 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی، شہانے فرنینڈونے 40 اور شفیق رحیم نے 22 رنز بنائے، پاکستان ویٹرنز کی طرف سے امتیاز تارڑ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں لیں جبکہ شاہد انور، جعفر قریشی اور جاوید حفیظ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں