100 دن مکمل ہوتے ہی تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا

ہم مصروف تھے۔۔نئے پاکستان کے لیے ورق الٹئیے۔۔ سوشل میڈیا صارفین اخبارات کے پہلے پیج پر خالی اشتہار دیکر اگلے صفحے پر اشتہار دیکھنے کی ترغیب دینے پرآگ بگولا، اشہتار کے پیسے فواد چوہدری اور افتخار درانی سے لینے کا مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 نومبر 2018 11:46

100 دن مکمل ہوتے ہی تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29نومبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے پہلے تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا۔حکومت میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ عوام کا پیسہ کسی کو نہیں کھانے دیں گے۔وہ اپنے وزراء کو بھی کفایت شعاری کی تلقین کریں گے اور خود بھی ایسا ہی کریں گے۔جب کہ دوسری طرف اشتہارات نہ ملنے کی وجہ سے کئی میڈیا چینلز دیوالیہ ہو گئے۔

یہاں تک کچھ میڈیا ادارے تو بند ہو گئے جب کہ کچھ اداروں سے ملازمین کو نکال دیا گیا۔تاہم آج حکومت کی طرف سے اخبارات میں ایک ایسا اشتہار دیا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولا کر دیا۔اشتہار پر لکھا ہوا ہے کہ ہم مصروف تھے۔۔نئے پاکستان کے لیے ورق الٹئیے۔سوشل میڈیا صافین نے حکومت کی طرف سے دئیے گئے اشتہار پر تحریک انصاف کے وزراء کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے کہا کہ اس اشتہار کے پیسے فواد چوہدری سے لے کر سرکاری خزانے میں جمع کروائیں اور رسید بطور ثبوت ریلیز کی جائے
ایک صارف نے کہا کہ شہباز شریف کی نقل کر کے ایسے اشتہارات دے کے قومی خزانے کا مذاق اڑا کے نہ صرف ہم انصافین کو شرمندہ کرایا گیا ہے بلکہ عمران خان کو بھی شرمندہ کرایا گیا ہے، کم از کم ہمیں فیصل جاوید سے ایسی امید نہیں تھی اور فواد چوہدری اور افتخار درانی کے لیے تو الفاظ نہیں ہیں۔

ایک صارف نے اپنے غصے کا اظہار کچھ اس طرح سے کیا
ایک صارف نے کہا کہ میری تمام انصافین سے گزارش ہے، اس پہ جتنی تنقید کر سکتے ہیں کریں، انہیں ٹیگ کریں، یہ تین لوگ کرتا دھرتا ہیں۔ انکی جیبوں سے ان فضول قسم کے اشتہاروں کے پیسے نکلنے چاہیں
ایک صارف نے اسے مضحکہ خیز اشتہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا اشتہار زیرو پرفارمنس کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ ہمارے ٹیکس کے پیسے کی اس طرح سے حفاظت کی جا رہی ہے؟ اب پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کیا فرق رہ گیا؟۔
ا س کے علاوہ بھی کئی صارفین نے آدھے صفحے پر خالی اشہتار دینے پر تحریک انصاف پر تنقید کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں