سینئیر افسر نے شیخ رشید کو شٹ اپ کہنے کی وجہ بتا دی

سابق سی پیک سربراہ ریلوے پراجیکٹ اشفاق خٹک ساری کہانی سامنے لے آئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 30 نومبر 2018 11:59

سینئیر افسر نے شیخ رشید کو شٹ اپ کہنے کی وجہ بتا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 نومبر 2018ء) :نئی حکومت بننے کے بعد ایک خبر سامنے آئی تھی کہ ایک سینئیر افسر کو وزیر ریلوے شیخ رشید سے بد تمیزی کرنے پر عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔تاہم اب سابق سربراہ  سی پیک ریلوے پراجیکٹ کےاشفاق خٹک ساری کہانی سامنے لے آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اشفاق خٹک کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ میٹنگ میں وہ سی پیک پر بریفنگ دے رہے تھے کہ شیخ رشید نے کہا کہ آپ رضیہ بٹ کا ناول نہ سنائیں مختصر بات کریں۔

جس پر چیف کمرشل مینجر نے جواب دیا کہ آپ اس طرح بات نہیں کر سکتے تو وزیر ریلوے غصے میں آ گئے اور کہا کہ شٹ اپ جس میں پر چیف کمرشل مینجر نے بھی یو شٹ اپ کہہ دیا۔سابق سربراہ سی پیک ریلوے پراجیکٹ اشفاق خٹک کہتے ہیں وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے شروع کی گئی ٹرینیں ادارے کا فائدہ نہیں نقصان کریں گی۔

(جاری ہے)

اشفاق خٹک کا کہنا ہے کہ جن ٹرینوں نے منافع نہ ہو ان کے چلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

جو دس نئی ٹرینیں چلائی ہیں ان میں صرف دو سے تین فی صد مسافر سفر کررہے ہیں۔ ہفتے میں 9 ہزار روپے کما کر دینے والی ٹرین کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اشفاق خٹک کہتے ہیں کہ یہ 10 ٹرینیں صرف نقصان کریں گی ان کو چلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، الٹا دارے کا نقصان ہی ہوگا۔ بہتر تھا کہ کراچی سے مال گاڑیاں چلاتے اور 50 کروڑ کے انجن کو ایسی ٹرین پرلگائیں جو پیسے کمائے، ہفتے میں 9 ہزار روپے کما کر دینے والی ٹرین کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اشفاق خٹک وہی ہیں جنہیں وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ تلخ کلامی ہونے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔جب کہ چیف کمرشل مینیجر ریلوے محمد حنیف گل نے بھی ریلوے کے محکمے سے لمبی چھٹی مانگی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ نئے وزیرریلوے کو رکاری آداب کا ادراک نہیں ہے اور نہ ہی وہ پروفیشنل ہیں۔نئے وزیر کو یہ پورا اختیار ہے کہ وہ ایسی ٹیم کے ساتھ کام کریں جو ان کا وژن سمجھ سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں