قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت ،ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ،تین ملزمان بری

پیر 3 دسمبر 2018 15:05

قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت ،ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ،تین ملزمان بری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ تین ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم اختر تبسم نے فیصلہ سنایا ۔عدالت نے شہادتوں اور گواہان کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ملزم یعقوب کو سزائے موت اور ملزم پطرس کو عمر قید کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم عامر وغیرہ کو رہائی کا پروانہ مل گیا۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف 2011ء میں ایف آئی آر تھانہ کاہنہ میں دفعہ 302 کے تحت درج کی گئی، درخواست گزار سلیم نے اپنے بھائی بیٹے اور والد پر فائرنگ کرنے پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، ملزمان مقتول کے گھر ڈکیتی کے غرض سے مسلح ہو کر آئے تھے، درخواست گزار کے والد زاہد نامی شخص کو پیٹ میں گولی لگی جسکی وجہ سے وہ ہلاک ہو گیا، درخواست گزار کا بیٹا علی اور بھائی بھی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں