حکومت کی جانب سے 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ہفتہ 8 دسمبر 2018 15:12

حکومت کی جانب سے 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) حکومت کی جانب سے 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے،وفاقی حکومت صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

18ویں ترمیم کی بدولت صوبوں کو اختیارات ملے لیکن موجودہ حکومت صوبوں کی خود مختاری پر مثلت ہونا چاہتی ہے۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں ہے،حکومت نے اپوزیشن کیخلاف اسمبلیوں کے اندر اور باہر محاذ کھول رکھے ہیں،اپوزیشن کے لوگوں کا یکترفہ احتساب ہو رہا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر ،آف شور کمپنیاں اور بیرون ملک جائیداد کیسز والوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے،لہٰذا یہ ایوا ن حکومت کی جانب سے 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی مذمت کرتا ہے،آئین میں ترمیم اپوزیشن کو ساتھ ملائے بغیر ممکن نہیں،آئینی ترمیم سے قبل اپوزیشن کیخلاف انتقامی محاذ آرائی بند کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں