شہباز شریف نے 35سال پنجاب میں لو ٹ مچا رکھی ،حساب مانگا جائے تو بیمار ہو جاتے ہیں‘اعجاز چوہدری

سالوں اقتدار میں رہنے والے پی ٹی آئی کی حکومت سے سو روز بعد ہی کارکردگی کا حساب مانگے جار ہے ہیں گفتگو

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:17

شہباز شریف نے 35سال پنجاب میں لو ٹ مچا رکھی ،حساب مانگا جائے تو بیمار ہو جاتے ہیں‘اعجاز چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے 35سال پنجاب میں لو ٹ مچا رکھی اور جب حساب مانگا جائے تو بیمار ہو جاتے ہیں ،سالوں اقتدار میں رہنے والے پی ٹی آئی کی حکومت سے سو روز بعد ہی کارکردگی کا حساب مانگا جار ہے ہیں ہم انشا اللہ خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کریں گے اور ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں سے بھی حساب لیا جائے گا۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے چیئر مین سیکر ٹر یٹ میں پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر تنقید کر نے والے بو کھلاہٹ کا شکار ہیںجیل کے خوف سے بہکی بہکی باتیں کر ر ہے ہیں ،تحریک انصاف کی حکومت کی ساری توجہ عوام کو تعلیم، صحت، سر چھپانے کے لئے گھر اور روزگار مہیا کرنے پر مرکوز ہے عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری ہوں گی تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں کرپشن کا کوئی بھی سکینڈل ہے تو ہمارے سامنے لایا جائے ہم اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جو اس ملک کو نقصان پہنچائیں گے پی ٹی آئی ان کا احتساب کرے گی، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری حکومتی مشینری دن رات ایک کئے ہوئے ہے جس جانفشانی سے تحریک انصاف کی ٹیم محنت کر رہی ہے اس سے آئندہ دو سے تین سالوں میں ان تمام مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں