من پسند افراد کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچانے کا الزام ،ْ

نیب نے رانا ثنا اللہ کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:40

من پسند افراد کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچانے کا الزام ،ْ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ پر فیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ بدل کر من پسند افراد کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچانے کے الزام پر تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب کے مطابق رانا ثنا اللہ پر فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، انہوں نے انڈرپاس کا روٹ تبدیل کر کے من پسند افراد کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا، سابق صوبائی وزیر کیخلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں