غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں آصف ہاشمی کے جودیشل ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے جودیشل ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کر دی ۔ عدالت نے آصف ہاشمی کو دوبارہ احتساب عدالت نمبر 4میں 21دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق آصف ہاشمی پر بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ 777افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، آصف ہاشمی نے اپنے اختیارات سے ناجائز تجاوز کیا، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے میریٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کی، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی نے اختیارات سے ناجائز تجاوز کیا، ملزم آصف ہاشمی کی 2009 سے 2012 کے درمیان بطور چیئرمین انویسٹمنٹ کمیٹی غیرقانونی طور پر منظوری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں