چینی انجنئیر،رائے ونڈ کی جیا جینیفر پر دل ہار بیٹھا

جیا جینیفر کے اہل خانہ نے لڑکے کی پیشکش پر دونوں کی شادی کرڈالی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 12:57

چینی انجنئیر،رائے ونڈ کی جیا جینیفر پر دل ہار بیٹھا
رائے ونڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 دسمبر 2018ء ) :چینی انجنئیر،رائے ونڈ کی جیا جینیفر کو دل دے بیٹھا۔لڑکی کے خاندان والوں نے چینی انجینئر ژانگ کانگ کی محبت کو دیکھے ہوئے جیا کی شادی چینی شہری سے کرڈالی۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی اقوام عالم میں ضرب المثل کی سی حیثیت رکھتی ہے۔دونوں ممالک میں محبت ، برابری اور باہمی عزت کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

جب بھی پاک چین دوستی کی بات ہو تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ اونچی اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔دونوں نہایت قریبی اور مضبوط سیاسی و معاشی تعلقات کے حوالے سے دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ یہ تعلقات کوئی نئے نہیں بلکہ گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین دُکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔

دونوں ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ عوام بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم سی پیک کے آنے کے بعد اس دوستی کو ایک نئی جہت ملی ہے۔جس کے بعد عوام سے عوام کا رابطہ بڑھا ہے ،یہی وجہ ہے کہ چینی شہریوں اور پاکستانی شہریوں میں شادیوں کا رشتہ بھی پنپنے لگا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں کام کرنے والے چینی انجینئر ژانگ کانگ کی دوستی مشن کالونی رائے ونڈ کی رہائشی لڑکی کے چچا سے ہوگئی۔

اس کی یتیم بھتیجی جیا جینیفر کرسچن کالونی رائے ونڈ میں منسٹری سنڈے سکول چلاتی ہے جہاں چینی شہری بھی عبادت کیلئے آتے جاتے ہیں۔ اسی دوران فیکٹری انجینئر ژانگ کانگ کو جیا جینیفر پسند آگئی۔ اس نے جیا جینیفرکے چچا سے شادی کی خواہش ظاہر کی جس کے نتیجہ میں فریقین کے گھر والوں نے بھی رضا مندی ظاہر کردی۔جیا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے پہلی شادی میں اسے طلاق ہو گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں