سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مسیحی ملازمین کو 20 دسمبر کو تنخواہیں دینے کے احکامات

بدھ 19 دسمبر 2018 15:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسیحی ملازمین کو 20 دسمبر کو تنخواہیں دینے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر ماہ کی یکم تاریخ سے تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں مگر کرسمس کی آمد کے باعث مسیحی ملازمین کو 20دسمبر کو تنخواہین دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جلد تنخواہیں ملنے کے بعد مسیحی ملازمین 25 دسمبر کو کرسمس کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں