لاہور،کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ڈبل شاہ کی بیٹی کیخلاف کیس میں گواہان بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے طلب

منگل 8 جنوری 2019 17:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ڈبل شاہ کی بیٹی عفت گیلانی کیس میں گواہان کو بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے 30 جنوری کو طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق سبط الحسن عرف ڈبل شاہ نے لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے پر رقوم دگنی کر کے واپس کرنے کا جھانسہ دیکر اربوں روپے بٹورے۔

سبط الحسن عرف ڈبل شاہ نے 400سو سے زائد افراد سے ساڑھے 8ارب روپے کا فراڈ کیا تھا۔ نیب حکام کے مطابق اس کیس میں ڈبل شاہ کی بیٹی عفت گیلانی پر بھی لوگوں سے کروڑوں روپے اکھٹے کرنے کا الزام ہے جبکہ مرکزی ملزم ڈبل شاہ رہائی کے بعد وفات پا چکا ہے۔عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 30جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں