اپوزیشن رکن کے اصرار پر صوبائی وزیر نے چار صفحات پر مشتمل جواب پڑھ کرسنایا

جمعہ 18 جنوری 2019 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء)اپوزیشن رکن کے اصرار پر صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے ایوان میں چار صفحات پر مشتمل جواب پڑھ کرسنایا ۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن رکن الیاس انصاری نے چیئرمین میاں شفیع محمد سے کہا کہ وزیر صاحب سے کہیں کہ سوال کا جواب پڑھ دیں ۔چیئر مین نے کہا جواب چار صفحات پڑھنے میں ٹائم ضائع ہو گا لیکن وزیر آبپاشی نے کہا مجھے کوئی مسئلہ نہیں میں پڑھ دیتا ہوں جس کے بعد انہوں نے چار صفحات پر مشتمل پورا جواب پڑھ کر سنایا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں