سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی جے آئی ٹی کے ممبران کی تعداد میں اضافہ

ڈی ایس پی انوسٹی گیشن برانچ خالد ابو بکر اور ایس ڈی پی او صدر ساہیوال فلک شیر بھی بطور ممبر شامل ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر کی زیر صدارت اجلاس ،ساہیوال کے واقعہ بارے جائزہ لیا گیا

پیر 21 جنوری 2019 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) وزارت داخلہ نے سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی )کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کر دیا ۔اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب پولیس اعجاز شاہ کی سربراہی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں دو ممبران کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا اورڈی ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب خالد ابو بکر اور ایس ڈی پی او صدر ساہیوال فلک شیر کو بھی اس میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

جے آئی ٹی واقعہ کی تحقیقات کر کے تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سانحہ ساہیوال کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سانحہ کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے گئی اورجس کے اراکین کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کر دی گئی ہے ۔جے آئی ٹی تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں