پیپلزپارٹی کا اپوزیشن کوعشائیےمیں مدعو نہ کرنے پراظہارتشویش

حکومت نے اپوزیشن کو دعوت نہ دیکرکم ظرفی کا مظاہرہ کیا، یکجہتی اور مثبت پیغام کیلئے سابق صدر اور اپوزیشن لیڈر کو مدعو کرنا چاہیے تھا۔ پیپلزپارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 فروری 2019 19:24

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2019ء) پیپلزپارٹی نے اپوزیشن قیادت کو عشائیے میں مدعو نہ کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو دعوت نہ دیکرکم ظرفی کا مظاہرہ کیا، سابق صدر اور اپوزیشن لیڈر کو مدعو کرنا چاہیے تھا۔ سینیٹ میں حزب اختلاف کی جماعت پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان نے ایک بار پھر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن قیادت کو سعودی ولی عہد کے عشائیے میں مدعو نہ کرنے پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو دعوت نہ دیکرکم ظرفی کا مظاہرہ کیا، حکومت کو چاہیے تھا کہ سابق صدر آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں مدعو کرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

حکومت نے اپوزیشن کو دعوت نہ دیکرکم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگر حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو بھی دعوت دیتی تو اس سے مثبت اور یکجہتی کا پیغام جاتا۔

شیری رحمان نے کہا کہ کون نہیں چاہے گا کہ پاکستان مستحکم ہو۔ شیری رحمان نے کہاکہ کون نہیں چاہے گا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدی آزاد ہوں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی کا حکم اچھا اقدام ہے ۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اگر یہ حکم ہو گیا ہے تو پوری قوم کو شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔

اپوزیشن کو نہ بلانے پر انہوں نے کہا کہ یہ حکومت میچور نہیں ہے ۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ایسا نہیں کیا تھا کہ اپوزیشن کو رد کیا جائے ۔انہوںن ے کہاکہ پتہ نہیں انہیں کس نے مشورہ کیا ہے کہ اپوزیشن کو نہ بلائیں۔ انہوں نے کہاکہ البتہ سینٹ سے ہم آج ملے میں اور راجہ ظفر الحق صاحب سعودی ولی عہد سے اور بہت اچھی ملاقات رہی۔

مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہر بات ماضی پر نہیں ڈالنی چاہیے کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑی انویسٹمنٹ اگر سعودی عرب سے آرہی ہے تو نہایت اچھی بات ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بھری محفل میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ نواز شریف ہمارے دل کے قریب ہیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہم نے بھی انہیں نوازشریف کی طرف سے نیک تمنائیں پہنچائیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے سعودی ولی عہد کو کہا کہ آپ بھارت جا رہے ہیں،کشمیر کا مسئلہ امہ کا مسئلہ ہے یہ خطے کا مسئلہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں