آصف زرداری کا نیب میں فی الحال پیش نہ ہونے کا امکان

آصف زرداری نے تاحال پیشی کا فیصلہ نہیں کیا، آصف زرداری کل اسلام آباد پہنچیں گے اور نیب میں پیشی کیلئے وکلاء ٹیم سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 مارچ 2019 18:46

آصف زرداری کا نیب میں فی الحال پیش نہ ہونے کا امکان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ 2019ء) سابق صدرمملکت آصف زرداری نے تاحال نیب میں پیشی کا فیصلہ نہیں کیا، آصف زرداری کل اسلام آباد پہنچیں گے اور نیب کے روبرو پیش ہونے کیلئے وکلاء ٹیم سے مشاورت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو کل طلب کرلیا ہے۔ نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کیلئے سوالنامہ بھی تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرمملکت آصف زرداری نے تاحال نیب میں پیشی کا فیصلہ نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ آصف زرداری کل پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے ملاقات بھی کریں گے۔ وکلاء سے مشاورت کے بعد آصف زرداری نیب کے روبروپیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے قانونی ٹیم نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کو 20 مارچ کو نیب میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

قانونی ٹیم کے مطابق لگتا ہے کہ نیب نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قانونی ٹیم کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف بھی نیب کے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے تھے۔ ٹیم کے مطابق معاملہ عدالت میں ہے۔ وہیں بے گناہی ثابت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے لگ بھگ 100سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار کیا گیا ہے۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کیس میں طلب کیا گیاہے ۔ پارک لین کیس میں اربوں روپے کی ٹرانکزیکشن جعلی بنک اکائونٹس سے کی گئی۔آصف زرداری نے پارک لین کمپنی 1989 میں فرنٹ میں اقبال میمن کے ذریعے خریدی۔ 2009 میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کمپنی کے شیئرہولڈر بنے۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو 25،25 فیصد کے شیئر ہولڈر ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں