پاکستان کا خارجی محاذ پر کامیابیوں کا سلسلہ جاری

ملائیشین وزیراعظم کی یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت سے دنیا میں”گڈ جیسچر“ کا پیغام جائے گا، دنیا میں تاثر قائم ہوگا کہ پاکستان میں امن بھی ہے اورمشکل وقت میں دوست ممالک پاکستان کی مدد کیلئے تیار بھی کھڑے ہیں۔ تجزیاتی رپورٹ اردوپوائنٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 مارچ 2019 15:49

پاکستان کا خارجی محاذ پر کامیابیوں کا سلسلہ جاری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2019ء) پاکستان کی خارجی محاذ پر کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،ملائیشین وزیراعظم کی یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت سے دنیا میں”گڈ جیسچر“ کا پیغام جائے گا، دنیا میں تاثر قائم ہوگا کہ پاکستان میں امن بھی ہے اورمشکل وقت میں دوست ممالک پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں ۔ تجزیاتی رپورٹ اردوپوئنٹ کے مطابق پاکستان نے داخلی محاذ کے ساتھ خارجی محاذ پر بھی کامیابیاں سمیٹنا شروع کردی ہیں۔

ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب کا والہانہ استقبال کیا ، مہاتیر محمد کو وزیراعظم نے خود ایئرپورٹ جاکر استقبال کیا، پاکستان میں ملائیشیاء کے وزیراعظم کی مصروفیات انتہائی اہم ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سب سے اہم پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کیلئے مختلف شعبوں میں دستخط کیے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان کاراسمبلنگ، حلال گوشت،ٹیلی کام، قیمتی پتھروں کی تجارت سمیت دیگر معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ا ن کے ہمراہ پندرہ سے زائد کمپنیوں کے سربراہان کا وفد بھی پاکستان کے دورے پر آیا ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملائیشیاء کے وزیراعظم کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملائیشین وزیراعظم کا دورہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے ۔

کہ کل 23مارچ کو پاکستان میں قومی دن ”یوم پاکستان“ پورے ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا، یوم پاکستان کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ پاک فوج کی شاندار پریڈ اور پاک ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں کی دفاعی انداز میں مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔پاک فوج نے یوم پاکستان کی مناسبت سے پرومو پاکستان زندہ باد بھی جاری کردیا ہے۔ پرومو کو عوام میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

ضروری ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پرپوری دنیا کوجہاں مسلح افواج کی جانب سے وطن عزیز کے ناقابل تسخیردفاع کاپیغام جائے گا،وہیں پوری قوم بشمول سیاسی ،مذہبی جماعتوں کی طرف سے اتحاد یکجہتی کا پیغام بھی جانا چاہیے، بالکل ایسے، جیسے پوری قوم پاک بھارت کشیدگی کے دوران سیاست سے بالاتر ہوکردشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی۔اسی طرح یوم پاکستان کی پریڈ دیکھنے کیلئے جہاں دنیا بھر کے ممالک کے سفیرجو کہ پاکستان میں تعینات ہیں ، ان کو مدعو کیا گیا ہے وہاں ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پریڈ کی تقریب کے مہمان خاص ہوں گے۔

شرکت دنیا کیلئے”گڈ جیسچر“ ہے، پیغام جائے گا کہ پاکستان میں امن بھی ہے اورمشکل وقت میں دوست ممالک پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں