ایف بی آر نے ٹیکس نادہندہ ہونے پر 5جوتا فیکٹریوں اور شوز فیکٹری مالکان کے اکائونٹس منجمد کردئیے

پیر 22 اپریل 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نادہندہ ہونے پر 5جوتا فیکٹریوں اور شوز فیکٹری مالکان کے اکائونٹس منجمد کردئیے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ٹیکسٹائل زون نے ایکرو سٹائل شوز فیکٹری ، ایوان شوز ، فیئر ٹریڈرز ،ایوا شوز اور برکت لیدر سٹور مالکان کے اکائونٹس منجمد کئے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آ رحکام کے مطابق برکت لیدر سٹور کے مالک کے اکائونٹس 70لاکھ کی عدم ادائیگی پر منجمد کئے گئے ،ایوان شوز کے اکائونٹس کے ذمے 20لاکھ روپے واجب الا ادا ہیں،ایوان شوز کے اکائونٹس سے صرف 7لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی،ایوان شوز کے ذے 10لاکھ روپے ٹیکس واجب الا دا ہے اور فیئر ٹریڈ رز کے اکائونٹس 4لاکھ 71ہزار کی عدم ادائیگی پر منجمد کئے گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں