مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو ’صاحبہ‘ کہنے کے عمل کو نفرت انگیز قرار دے دیا

عاصمہ شیرازی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان نفرت انگیز ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 اپریل 2019 18:42

مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو ’صاحبہ‘ کہنے کے عمل کو نفرت انگیز قرار دے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو ’صاحبہ‘ کہنے کے عمل کو نفرت انگیز قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے عاصمہ شیرازی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کابیان نفرت انگیز ہے۔
یاد رہے کہ زیراعظم عمران خان نے آج وانا میں جلسے سے خطاب کیا۔

جلسے سے خطاب کے دوران بھی وہ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے رہے۔

(جاری ہے)

دوران خطاب انہوں نے بلاول بھٹو کو صاحبہ کہہ دیا اور کہا کہ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا۔ اس بیان کے بعد عاصمہ شیرازی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بلاول بھٹو کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کرنا بہت غلط عمل ہے اور کسی کی جانب سے بھی ایسے بیان کی توقعہ نہیں کی جا سکتی خاص طور پہ وزیراعظم ہاؤس سے ایسا بیان آنا قابلِ مذمت ہے۔

اس ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ ایسی بات کہنا بالکل نفرت انگیز ہے۔ عمران خان کے اس بیان پر اپوزیشن نے شدید تنقید کرتے ہوئے اس بیان کو نفرت انگیز قرار دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں