نواز شریف خدمت کرنے پر نہیں بلکہ ملک و قوم کی دولت لوٹنے پر جیل میں بند ہیں‘ شہباز گل

عمران خان نے واضح کہہ دیا کسی کو این آر او نہیں ملے گا اس لئے مریم نواز اور دیگر کی بے چینی بڑھ رہی ہے ‘ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 22 مئی 2019 22:00

نواز شریف خدمت کرنے پر نہیں بلکہ ملک و قوم کی دولت لوٹنے پر جیل میں بند ہیں‘ شہباز گل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف خدمت کرنے پر نہیں بلکہ ملک و قوم کی دولت لوٹنے پر جیل میں بند ہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے واضح لائن کھینچ دی ہے کہ کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا اس لئے مریم نواز اور دیگر کی بے چینی بڑھ رہی ہے ۔ مریم نواز کے خطاب پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں اختلافات اپنی جگہ لیکن قمر زمان کائرہ بہترین سیاسی شخصیت ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کے جواں سال بیٹے کے قل تھے اور اسلام آباد میں افطاری دی جارہی تھی جو چند روز ٹھہر کر بھی دی جا سکتی تھی ۔ آج مریم نواز نے تعزیت والے گھر کو جلسہ گاہ بنا دیا ، مریم نواز مضطرب ہیں جو ان کی گفتگو سے واضح ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں این آر او ملنے کی بڑی امید تھی اور بڑی شدت سے ہر سطح پر این آر او مانگا گیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے واضح لائن کھینچ دی کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ جب ان کے والد کی عدالت سے ضمانت مسترد ہوئی تو اگلے روز سیاست شروع کر دی گئی ۔ آنے والے دنوں میں کہیں جنازہ بھی پڑا ہوگا تو یہ وہاں پر بھی سیاست کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نوز شریف خدمت کرنے پر نہیں بلکہ و قوم کا پیسہ لوٹنے پر جیل کے اندر ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں