وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد میں دھماکے کی مذمت

جمعہ 24 مئی 2019 18:55

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد میں دھماکے کی مذمت
لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد میں دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے،وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ قوم دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے خلاف متحد اوریکسوہے اورایسی بزدلانہ کارروائیاں پرعزم قوم کے اعتماد کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں