ں*عظمیٰ بخاری کا مستحق فنکاروں کو عید سے قبل مالی امداد کے چیک جاری کرنے کا مطالبہ

ٓ فنکار ہمارا قومی اثاثہ ہیں وزیر اعلیٰ ان کو نظر انداز نہیں کر سکتی:سیکرٹری اطلاعات پنجاب

اتوار 26 مئی 2019 22:25

ج*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا مستحق فنکاروں کو عید سے قبل مالی امداد کے چیک جاری کرنے کا مطالبہ ، سینکڑوں فنکار خاموش وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف دیکھ رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے مستحق فنکاروں کے لئے آٹھ کروڑ کے فنڈز مختص کیے۔شہباز شریف نے فنکاروں کے مسائل کو بد نظر رکھ کرماہانہ وظیفہ دینے کا سلسلہ شروع کیا۔

(جاری ہے)

فیاض چوہان نے من پسند فنکاروں کو یہ پیسے جاری کردیے جو مستحق بھی نہیں تھے۔قیاض چوہان نے الحمراء،پلاک ، پنجاب آرٹس کونسل سمیت تمام ثقافتی اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔موصوف اپنی وزار ت کے دوران صرف سٹیج اداکاروں پرمہربان رہے۔ہمارے فنکار سفید پوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔فنکار ہمارا قومی اثاثہ ہیں وزیر اعلیٰ ان کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔نو ماہ سے موجودہ حکومت آرٹسٹ سپورٹ فنڈز کے تحت کسی فنکار کو امدادی چیک جاری نہیں کیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مستحق فنکاروں کو فی الفور امدادی چیک جاری کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں