}پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 28 جون تک توسیع

اتوار 16 جون 2019 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 28 جون تک توسیع کردی جس کے بعد لاہور سے مختلف بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے 28 جون تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے اوور فلائی کی بندش کے بعد لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ۵فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی۔ پاکستانی فضائی حدود میں مشرقی ایئرسائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی مشرقی فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں