سابق حکومتوں نے محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب کو سیاسی اور ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا‘ انصرمجیدخان

محکمہ میں کئی سالوں سے بھرتی کا نہ ہونا ، انتظامی امور میں خرابیاں اور ویلفیئر سکولوں کی حالت سابق حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے لیبر پالیسی ، ڈومیسٹک ورکرز بل اور پنجاب کی سطح پر ورکرزویلفیئر فنڈ کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے‘صوبائی وزیر

پیر 17 جون 2019 14:31

سابق حکومتوں نے محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب کو سیاسی اور ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا‘ انصرمجیدخان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسمبلی میں انتہائی متوازن بجٹ پیش کیا،سابق حکومتوں نے محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب کو سیاسی اور ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا۔ محکمہ میں کئی سالوں سے بھرتی کا نہ ہونا ، انتظامی امور میں خرابیاں اور ویلفیئر سکولوں کی حالت سابق حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاکہ لیبر پالیسی ، ڈومیسٹک ورکرز بل اور پنجاب کی سطح پر ورکرزویلفیئر فنڈ کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ سابق حکومتوں نے محکمہ محنت وانسانی وسائل میں ترقیاتی منصوبوں کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ووکیشنل ٹریننگ کے رحجان کو بڑھا کر چائلڈ لیبر کی لعنت کو دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل نے کہاکہ پنجاب بھر خصوصاً بہاولپور، فیصل آباد، گجرات اور سرگودھا میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ محنت کشوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور صنعتی اداروں میں محفوظ ماحول مہیا کرنے پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔پنجاب بھر کے صنعتی اداروں میں لیبر قوانین پر 100فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں