نیب کاچودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 23 اگست 2019 15:43

نیب کاچودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے چودھری شوگر ملز کیس میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی و فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز اور یوسف عباس کے بینک اکائونٹس کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد لیٹر لکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں