پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

ہفتہ 24 اگست 2019 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان نے 11 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر محمد اکرم خان نیازی کو ایس پی آر آئی بی بہاولپور ریجن کی خالی آسامی پر ، ایس پی انویسٹیگیشن لیہ گلفام ناصر کو ایس پی انویسٹیگیشن جہلم ، ایس پی انویسٹیگیشن جہلم سکندر مرزا کو ایس پی پری سروس ٹریننگ ونگ || پولیس کالج سہالہ ، تقرری کی منتظر خالدہ پروین کو ایس پی انٹرنل اکاونٹبیلٹی برانچ شیخوپورہ ریجن، ڈی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور محمد ممتاز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی کے بعد ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال ، ایس ڈی پی او مسلم ٹائون لاہور غلام عباس رانا کو ایس ڈی پی او کاہنہ ، ڈی ایس پی ڈولفن اسکواڈ سٹی لاہور غلام احمد کو ایس ڈی پی او مسلم ٹائون لاہور،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد اسلام کو ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ لاہور ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور محمد احمد سلیم کو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ہیڈکوارٹر صدر لاہور ، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ہیڈکوارٹر صدر لاہور سرفراز احمد کو ڈی ایس پی پرزنرز ایسکارٹ لاہور جبکہ ڈی ایس پی اینٹی ڈکیتی لاہور محمد عثمان حیدر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں