گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد

اتوار 25 اگست 2019 23:00

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) پاکستانی گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے گلوکاروں میوزیشن و فنکاروں،پروڈیوسرز ز اور بیوروکریٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی گلوکارہ ماہم سہیل کا کہنا تھا کہ مجھ کو دیگرموسیقی بھی پسند ہے مگر صوفی میوزک ہی دراصل حقیقت ہے،ماہم کا کہنا تھا کہ میرے اس کلام میں ہر لفظ اپنے اندر ایک جہان رکھتا ہے اور اس کی حقیقت سے انکار کرنا کسی حد بھی ممکن نہیں۔

میں بڑی ممنون ہوں کے لوگ میرا میوزک پسند کر رہے ہیں اس میں میرے عزیز اقارب اور میری فیملی نے مجھے بہت زیادہ سپورٹ کیا اور میری پروڈکشن ٹیم نے انتہائی مشکل اور میرے خیالات کو حقیقت میں ڈھالنے کیلئے میرا ساتھ دیاہے جب کہ میری یہ خواہش تھی کہ میں اپنے گانے کو حقیقت میں ویڈیو کی صورت میں بھی لوگوں کو دکھا سکوں جس کیلئے میں نے کوشش کی ہیاور بہت مشکل جگہوں پر شوٹنگ ہوئی اور سارا عمل بخوبی تکمیل کو پہنچ چکا ہے جس کے بعد میری ویڈیو کو جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے ماہم سہیل کو ان کے کام کی داد دی اور انہیں مستقبل میں بھی ایسی ہی خوبصورت اور سماعتوں کو خوش گوار احساس دینے کی کوشش جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں